پاکستاناہم خبریں

خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی جانب سے سکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔سکیورٹی فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی مہارت سے خوارج کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button