پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی جانب سے میرعلی بازار کے قریب راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
میر علی: سکیورٹی فورسز کی عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں تین خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے میرعلی اور گرد و نواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو درست طور پر تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کی جانب سے میرعلی بازار کے قریب راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔
سکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button