یورپتازہ ترین

يورپ پہنچنے والے مہاجر اور پناہ گزین بچوں کے لیے اسمگلنگ اور استحصال کے خطرات بڑھ رہے ہیں، اقوام متحدہ

محفوظ طریقوں سے نقل مکانی کے مواقع محدود ہونے کے باعث زیادہ بچے خطرناک راستے اختیار کرنے اور انسانی اسمگلروں کے ہاتھ لگنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service
رائٹرز کے ساتھ

اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بحیرہ روم اور  بلقان  کے راستوں سے یورپ پہنچنے والے  مہاجر اور پناہ گزین بچوں میں دو تہائی سے زائد تنہا سفر کر رہے تھے، جبکہ ان  میں سے بہت سے بچوں کو استحصال کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق 2024 کے مقابلے میں خشکی اور سمندری راستوں سے یورپ پہنچنے والے بچوں  کی مجموعی تعداد میں 25 فیصد کمی آئی، تاہم تنہا سفر کرنے والے بچوں کا تناسب 51 فیصد سے بڑھ کر 67 فیصد ہو گیا۔

2025 میں بلغاریہ، قبرص، یونان، اٹلی، مالٹا اور اسپین سمیت یورپی ممالک پہنچنے والے 31  ہزار 100 بچوں میں سے 20 ہزار سے زائد اپنے والدین یا سرپرست کے بغیر سفر کر رہے تھے یا ان سے بچھڑ گئے تھے۔

6 اگست 2026 کو اسپین کے علاقے سیوٹا (Ceuta) میں، تارکینِ وطن کے بڑے گروہوں کی آمد کے بعد، تارکینِ وطن کے بچے رجسٹریشن کے لیے پولیس اسٹیشن کے باہر قطار میں کھڑے ہیں اور ایک پولیس افسر پہرہ دے رہا ہے
رپورٹ کے مطابق اٹلی اور اسپین پہنچنے والے بچوں میں 86 فیصد تنہا یا والدین اور سرپرست کے بغیر تھےتصویر: Violeta Santos Moura/REUTERS

رپورٹ کے مطابق اٹلی اور اسپین پہنچنے والے بچوں میں 86 فیصد تنہا یا والدین اور سرپرست کے بغیر تھے ، جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ تناسب ہے۔ اٹلی پہنچنے والے بچوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور ان میں سے بڑی تعداد کا تعلق مصر، اریٹیریا، بنگلہ دیش اور صومالیہ سے تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غربت، تنازعات اور ماحولیاتی خطرات لوگوں کو پُرخطر سمندری سفر پر مجبور کرنے والی اہم وجوہات ہیں۔ محفوظ طریقوں سے نقل مکانی کے مواقع محدود ہونے کے باعث زیادہ بچے خطرناک راستے اختیار کرنے اور انسانی اسمگلروں کے ہاتھ لگنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے کہا ہے کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ محفوظ راستوں کی عدم دستیابی کے باعث بچے تشدد اور استحصال کے سنگین خطرات سے دوچار ہوتے ہیں اور انہیں اسمگلروں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے نابالغ بچوں کو نشانہ بنانے والے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی  کے لیے یورپی  ممالک اور مہاجرت کے راستوں میں آنے والے ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button