کھیل

بھارت سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے ؟مشتاق احمد نے بتا دیا

بھارتی ٹیم ناقص کاکردگی دکھانے کے بعد اب سیمی فائنل کھیلنے کے خواب دیکھنے لگی لیکن اب کی بار کی ان قسمت افغانستان کےہاتھ میں ہے

دبئی :بھارتی ٹیم ناقص کاکردگی دکھانے کے بعد اب سیمی فائنل کھیلنے کے خواب دیکھنے لگی لیکن اب کی بار کی ان قسمت افغانستان کےہاتھ میں ہے اگر افغانستان نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیت جاتا ہے تو پھر بھارت کے سیمی فائنل میںپہنچنے کے چانسز روشن ہو جائینگے جس کیلئے بھارت کو آخری میچ اچھے رن ریٹ سے جیتنا ہوگا ۔
سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں مد مقابل آبھی جائے تو ٹیم پاکستان کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کونسی ٹیم ان کے مخالف ہے بلکہ جس طرح پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے کارکردگی دکھائی اگر ایسے ہی سیمی فائنل میں کھیلے اور جلد وکٹیں نہ گرائیں تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہو گی ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :ساؤتھ افریقہ کی سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے آخری کوشش ،دلچسپ صورتحال
دوسری طرف مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ بھارت کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا اور افغانستان اگر نیوزی لینڈ کو ہرادیتا ہے تو معاملہ رن ریٹ پرجائے گاکیونکہ افغانستان کی جیت ہی بھارت کی راہ ہموار کرے گی ۔
انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور آسٹریلیا کے خلاف ہماری وکٹیں جلدی نہیں گرنی چاہئیں۔سابق اسپنر نے کہا کہ پاکستان بہت اچھی اور تگڑی کرکٹ کھیل رہا ہے اس لیے ہماری ٹیم کو بطور پروفیشنل یہ نہیں سوچنا کہ سیمی فائنل میں حریف کون ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button