پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

مختلف اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے باوجود گجرات کی حالت نہ بدلنے والے آج لاہور پر تنقید کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

گجرات، سرگودھا روڈ منصوبے پر 9 ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، 94.30 کلومیٹر سڑک تعمیر و بحال کی جائے گی: وزیر اطلاعات پنجاب

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

انصار ذاہد سیال-پاکستان
لاہور :وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے حسین الٰہی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود گجرات کی حالت نہ بدلنے والے آج لاہور کی بات کرتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرتے۔ ڈپٹی وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی و صوبائی وزرا کے عہدوں پر رہنے کے باوجود گجرات کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ پہلے اس سوال کا جواب دیا جائے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں عوامی خدمت اور ترقی کے لیے جو کام کر رہی ہیں، اس سے بعض لوگوں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے۔ پنجاب کے عوام ہر ضمنی انتخاب میں مریم نواز شریف کی خدمت کی سیاست پر اپنے اعتماد کی مہر ثبت کر رہے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کو عوام کا یہ فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت نے گجرات کے لیے 12 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے ہیں۔ ان فنڈز سے گجرات میں درجنوں ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں شہر کا میگا سیوریج منصوبہ بھی شامل ہے۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حال ہی میں 9 ارب 80 کروڑ روپے کے گجرات، سرگودھا روڈ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 94.30 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کی جائے گی، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں 27.90 کلومیٹر سڑک کو دو رویہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس پرویز الٰہی کے دور میں گجرات کے لیے وائٹ پیپر منصوبے شروع کیے گئے، جن کے فنڈز تو پہلے جاری کر دیے گئے لیکن منصوبے عملی طور پر زمین پر نظر آنے کے بجائے گویا خلا میں بنتے رہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آپ کے تو پورے خاندان کی بہت سی کہانیاں ہیں، کسی وقت کہیں گے تو پوری تفصیل بھی بیان کر دوں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button