پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈومیسٹک نیٹ ورک میں پشاور سےلاہور فضائی سروس کا اضافہ

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کے ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی تھے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

احسان احمد-ادارت
کراچی: ساوتھ ایئر نے پشاور–لاہور فضائی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے ذریعے دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی سفر کا ایک اضافی آپشن میسر آ گیا ہے۔ اس نئی سروس سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے زیرِ انتظام ایئرپورٹس کے ذریعے دستیاب ملکی فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ساوتھ ایئر کی افتتاحی پرواز اج باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے 01:56 بجے دوپہر لاہور کے لیے روانہ ہوئی، جس میں گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی بھی سوار تھے۔ پرواز 02:30 بجے دوپہر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچی جہاں اسے روایتی واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کے ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی تھے۔ تقریب میں ساوتھ ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ دفاع، اراکین صوبائی اسمبلی، اعلیٰ سرکاری حکام، ایئرپورٹ انتظامیہ اور کاروباری برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساوتھ ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے نئے فضائی روٹ کے آغاز کے حوالے سے ایئرلائن کے اقدام پر روشنی ڈالی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے نئی فضائی سروس کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔
لاہور آمد پر افتتاحی پرواز اور گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی کا استقبال سینئر وزیر محترمہ مریم اورنگزیب، وزیر برائے اقلیتی امور جناب رمیش کمار اور صوبائی وزیر برائے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جناب خواجہ سلمان رفیق نے کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر اور چیف سیکیورٹی آفیسر بھی موجود تھے۔

نئی فضائی سروس کا آغاز پی اے اے کے زیرِ انتظام ایئرپورٹس کے ملکی فضائی رابطوں میں اضافے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے پشاور اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی سفر کا ایک اضافی انتخاب میسر آئے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button