پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون امان اللہ کے مالی معاملات پر سوالات، تحقیقات کی اطلاعات

مولانا فضل الرحمان کے مبینہ مالی معاون امان اللہ کی جائیدادوں اور مالی معاملات پر سنگین سوالات، ایف آئی اے اور ایف بی آر کی مبینہ تحقیقات، اسلام آباد کی رہائش گاہ کی ملکیت بھی زیرِ بحث

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

رپورٹ مشتاق رضوی-ادارت جنوبی پنجاب پاکستان
مولانا فضل الرحمان اور اسکے خاندان کی کرپشن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کا سلسلہ جاری،مولانا فضل الرحمٰن کے فرنٹ مین امان اللہ کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادوں، مشتبہ مالی لین دین اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع،مولانا فضل الرحمٰن کے زیرِ استعمال اسلام آباد کے ہاؤس نمبر 7, گلی 83, جی-6/4 والے گھر کے مشکوک شناخت کے مالک اور مالی معاون امان اللہ کے حوالے سے اہم انکشافات منظر عام پر ،مصدقہ اطلاعات کے مطابق امان اللہ فضل الرحمان کے اس گھر کا اصلی مالک ہے جس میں فضل الرحمٰن رہائش پذیر ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کی رہائش گاہ کسی دوسرے شخص کے نام پر کیوں ہے اور اس انتظام کے پیچھے اصل مالی حقائق کیا ہیں؟امان اللہ نے 23 مئی 2019 کو یہ مہنگی ترین جائیداد صرف 5 کروڑ روپے میں اپنے نام منتقل کرائی، جبکہ مصدقہ معلومات کے مطابق جائیداد کی اصل مارکیٹ ویلیو کے مقابلے میں یہ قیمت انتہائی کم ظاہر کی گئی۔ کیا اس لین دین میں جان بوجھ کر جائیداد کی قیمت کم ظاہر کرکے ٹیکس اور دیگر مالی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کی گئی؟اس جائیداد کی ملکیت کی ٹریل 1966 سے شروع ہو کر متعدد افراد اور ایک گیسٹ ہاؤس کے ذریعے 2019 میں امان اللہ تک پہنچتی ہے۔ اس پورے عرصے میں ملکیت کی تبدیلیوں اور مالی لین دین کی مکمل چھان بین ضروری ہےامان اللہ کے کاروباری مفادات صرف ایک جائیداد تک محدود نہیں۔ دستیاب ریکارڈ میں Mount Hayat Hotel & Resorts، ASQA Enterprises، Achakzai Properties، Achakzai Real Estate، Al Wadaq Associates اور M. Azam Younus & Company سمیت متعدد کاروباری اداروں کا ذکر موجود ہےایک طرف امان اللہ کے نام پر متعدد کاروباری سرگرمیاں اور جائیدادیں سامنے آتی ہیں، دوسری طرف فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سے اس کا تعلق کئی اہم مالی اور قانونی سوالات کو جنم دیتا ہےمصدقہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے امان اللہ کے خلاف حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ، رقوم چھپانے اور مشتبہ نقد لین دین کے الزامات سے متعلق انکوائری بھی شروع کر دی ہے گذشتہ روز 3 نومبر 2026 کو امان اللہ کا نام PNIL/PCL میں بھی شامل کر لیا گیا ہےایف آئی اے نے 2 اور 6 نومبر 2026 کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے تاہم امان اللہ دونوں مرتبہ پیش نہیں ہوا عدم پیشی کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے 10 نومبر 2026 کے لیے تیسرا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا امان اللہ اس مرتبہ تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش ہو کر اپنے مالی معاملات کی وضاحت کرے گا؟ اسلام آباد کے جی-6/4 میں واقع فضل الرحمٰن کے زیرِ استعمال گھر میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے نے بھی نوٹس جاری کیا ہےگلبرگ گرینز اسلام آباد میں امان اللہ سے منسوب ایک اور گھر کے حوالے سے بھی سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا ہےایف بی آر نے بھی امان اللہ کے خلاف ٹیکس چوری، آمدن چھپانے، لائف اسٹائل آڈٹ اور منی لانڈرنگ سے متعلق انکوائری شروع کر دی ہے امان اللہ کے ظاہر کردہ ذرائع آمدن، کاروباری سرگرمیوں، اثاثوں اور طرزِ زندگی میں مطابقت ہے یا نہیں ملتی موگانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کا مالک اور مالی معاون امان اللہ کون ہے اور ان کے درمیان اصل مالی تعلق کیا ہے؟کیا مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کسی دوسرے شخص کے نام پر رکھنے کا کوئی قانونی اور مالی جواز موجود ہے؟5 کروڑ روپے میں منتقل ہونے والی جائیداد کی اصل مارکیٹ ویلیو کیا تھی؟
کیا اس لین دین میں جائیداد کی قیمت کم ظاہر کی گئی؟امان اللہ کے متعدد کاروباری اداروں، جائیدادوں اور مالی وسائل کا اصل ماخذ کیا ہے؟حوالہ ہنڈی، مشتبہ نقد لین دین اور منی لانڈرنگ سے کون کون مستفید ہوتا رہا ہے؟ایف آئی اے کے دو نوٹسز پر عدم پیشی کی وجوہات کیا تھیں اور کیا 10 نومبر کے تیسرے نوٹس پر پیشی یقینی بنائی جائے گی؟کیا ایف بی آر امان اللہ کے اثاثوں، ظاہر کردہ آمدن اور طرزِ زندگی کا جامع لائف اسٹائل آڈٹ کرے گا؟کیا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے امان اللہ کے کاروباری مفادات اور جائیدادوں سے کسی بھی مالی تعلق کی شفاف تحقیقات ہوں گی؟اصل سوال صرف ایک جائیداد کا نہیں بلکہ مالی شفافیت، اثاثوں کی ملکیت، ذرائع آمدن اور سیاسی اثرورسوخ کے ممکنہ استعمال کا ہے۔ اگر تمام معاملات قانونی اور شفاف ہیں تو متعلقہ افراد کو تحقیقاتی اداروں کے سامنے مکمل ریکارڈ پیش کرکے عوام کے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، چاہے معاملہ کسی عام شہری کا ہو یا کسی بڑی سیاسی و مذہبی شخصیت کا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button