اہم خبریںپاکستان

پاکستان: امریکہ ایران جنگ رکوانے اور علاقائی امن کے لیے فریقین سے رابطے میں ہے: شہباز شریف

شہباز شریف نے پاکستان میں امریکی بزنس کونسل کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا امریکہ ایران مذاکرات میں ابھی کچھ دقتیں موجود ہیں

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے علاقے میں امن بحال کرنے کے لیے پاکستان کا امریکہ اور ایران سے رابطہ جاری ہے۔ بطور ثالث ملک ہماری کوشش ہے کہ جنگ بندی بحال ہوجائے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار جمعرات کے روز کیا ہے۔
یاد رہے جون کے مہینے میں پاکستان اور قطر کی کوششوں سے امریکہ اور ایران نے ایک مفاہمتی یادداشت اور جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کرلیا تھا۔ اس مفاہمتی یادداشت کو معاہدہ اسلام آباد کے نام سے موسوم کیا گیا اور اس پر امریکہ و ایران کے صدر کے دستخطوں کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی دستخط کیے۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں جنگ رک گئی اور ایرانی جوہری پروگرام کے سلسلےمیں مذاکرات اور آبنائے ہرمز کا راستہ کھلنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ آبنائے ہرمز دنیا میں مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس کی ترسیل کی اہم ترین آبی گذر گاہوں میں سے ایک ہے۔ لیکن کچھ ہی دن بعد اس جنگ بندی کو توڑ دیا گیا۔ فریقین نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کا ایک دوسرے پر الزام لگایا۔
ایران نے چند دن ہوئے امریکہ کو ایک بار پھر ایک معاہدے کی مشروط پیش کش کی ہے۔ شرائط میں ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیوں اور ایران کی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ یہ بات پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کے روز بتاتے ہوئے کہا اس ایرانی تجویز پر امریکی ‘ریسپانس’ کا ابھی انتظار ہے۔
شہباز شریف نے پاکستان میں امریکی بزنس کونسل کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا امریکہ ایران مذاکرات میں ابھی کچھ دقتیں موجود ہیں۔ آپ جانتے ہیں اس جنگ کی وجہ سے خطے کو ہی نہیں پوری دنیا کےملکوں کو مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس لیے پاکستان اس جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ہماری یہ انتھک کوششیں خطے کے امن اور دنیا بھر کے لوگوں کی آسانی کے لیے ہیں۔ ہم ایران سے بھی بات کر رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ بھی۔
میاں شہباز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سفارتی کوششیں اس جنگی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے سود مند ثابت ہوجائیں گی۔ یاد رہے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو مشترکہ جنگ کا آغاز کیا تھا۔ جس نے بعد ازاں پورے خطے کو جنگی اثر میں لے لیا۔ آبنائے ہرمز کی بندش نے اس جنگ کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا جنگ رکنے سے پاکستان کی اقتصادی حالت بھی بدلے گی۔
ان کے یہ خیالات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کے دو روز بعد سامنے آئے ہیں ۔ عراقچی ‘ ای چی او’ کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔ انہوں نے بتایا ایران پاکستان کی امن کوششوں پر بھروسہ رکھتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button