‘پاکستان آج فائنل میں پہنچا تووزیراعظم میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات جائیں گے’
وزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دورہ متحدہ عرب امارات کا امکان ہے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل میں پہنچا تو وزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی صورت متحدہ عرب امارات کے دورے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس ممکنہ دورہ شیڈول کر رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کےساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی ہوں گے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان فائنل میں پہنچاتووزیراعظم میچ دیکھنے یواے ای جائیں گے۔
خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی، گرین شرٹس تاریخ بدلنے کے لئے پر عزم ہیں۔
پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی