کاروبار

ڈالر 174 روپے 19 پیسے ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 172 روپے93 پیسے سے بڑھ کر 174 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔
رواں مالی سال میں ڈالر 10اشاریہ 6 فیصد مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں کا بوجھ 1800 ارب روپے بڑھ گیا،
طالبان افغانستان کے اندر اور باہر امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھیں، شاہ محمود قریشی
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں دالر 1روپے 20پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176روپے 50پیسے کا ہوگیا۔ رواں مالی سال اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18روپے 50پیسے مہنگا ہوگیا
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 281.70 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46348.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.6 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 612 شیئرز کا لین دین ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط سے متعلق مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے باعث ملکی کرنسی بے قدری کی طرف جا رہی ہے۔ مذاکرات کی کامیابی تک روپے کی قدر میں بہتری نظر نہیں آ رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button