پاکستانتازہ ترین

زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی کی تحقیقات کا حکم

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےاقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےاقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔
پی اے سی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا۔ ریاض فتیانہ نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ گلاسکو میں وزیر ماحولیات زرتاج گل معاون خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئی تھیں۔
ریاض فتیانہ کا کہنا تھاکہ کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی۔ کانفرنس میں پاکستان پویلین خالی رہا۔ پویلین میں قائد اعظم اور وزیر اعظم پاکستان کی تصویر تک نہیں تھی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پویلین میں نیپال اور دیگر ممالک کے وفود کا کسی افسر نے استقبال نہیں کیا ۔یہ پاکستان کی بدنامی تھی اس کی تحقیقات کو ہونی چاہیے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button