نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی ختم کرنے کیلئے درخواست دائر
نواز شریف,جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کےخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔
اسلام آباد: نواز شریف,جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کےخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی ۔آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا۔عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
درخواست کے مطابق اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔
سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 ب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے ۔