الحمراء بین الاقومی آرٹسٹوں کے لئے اپنا کام دیکھانے کا اہم مقام ہے۔ رضی احمد
لوور میوزیم پیرس کے کیوریٹر جین بپٹسٹ کی الحمراء آمدپر چیئرمین الحمراء رضی احمد نے جین بپٹسٹ کا روایتی انداز میں استقبال کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لوور میوزیم پیرس کے کیوریٹر جین بپٹسٹ کی الحمراء آمدپر چیئرمین الحمراء رضی احمد نے جین بپٹسٹ کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔جین بپٹسٹ کی الحمراء آمد پر انکا خیر مقدم کرتے ہیں،رضی احمد تقریب کے شرکاء کو بھی خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ الحمراء بین الاقومی آرٹسٹوں کے لئے اپنا کام دیکھانے کا اہم مقام ہے،تقریب کا مقصد نوجوانوں کو آرٹ کے بارے میں صدیوں پر محیط سفر سے آگاہ کرنا تھا۔جین بپٹسٹ لوور میوزیم پیرس میں کیوریٹر ہیں،جنوبی ایشیاء،چین جاپان،برصغیر کے عالمگیر یت سے مالا مال فنون پرگہری تحقیق رکھتے ہیں۔جین بپٹسٹ نے کہا کہ الحمراء خصوصا لاہور جیسے ادبی وثقافتی شہر آنے پر بے حد خوشی ہوئی۔جین بپٹسٹ نے لوور میوزیم پیرس میں آویزاں فن پاروں پر حاضرین کو بریف کیا،گزرتے وقت کے ساتھ نامور آرٹسٹوں کے کام کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے،جین بپٹسٹ نے لوور میوزیم میں مغل منی ایچر کی کولیکشن پر بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔تقریب میں جین بپٹسٹ نے مغل سلطنت کے 50پورٹریٹ کی سیریز پیش کی۔تقریب کا انعقاد الحمراء اور فرانسیسی سفارت خانہ کے تعاون سے کیا گیا۔نامور ماہر تعمیرات نیئر علی دادا اور چیئرمین الحمراء رضی احمد نے جین بپٹسٹ کو سوونیئر پیش کیا۔