الحمراء لائیو میں نوجوان آرٹسٹوں عمیر علی اور نعمان نے متاثر کن پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔
نئے ٹیلنٹ کے لئے الحمراء لائیو پرکشش پروگرام بن چکا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل میں الحمراء لائیو میں نوجوان آرٹسٹوں عمیر علی اور نعمان نے متاثر کن پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا۔عمیر علی اور نعمان نے لیجنڈ کے گائے ہوئے گیت پیش کئے۔نئے ٹیلنٹ کے لئے الحمراء لائیو پرکشش پروگرام بن چکا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء لائیو کی پذیرائی میں اضافہ ٗنئی نسل کافنون لطیفہ میں دل چسپی کا مظہر ہے،نوجوانوں کو عملی میدان میں اپنا نام پیدا کرنے کے لئے موقع دینا الحمراء کا خاصا ہے۔نوجوان بڑھ چڑھ کر الحمراء لائیو میں پرفارم کے لئے الحمراء کا رخ کر رہے ہیں۔الحمراء لائیو ہر بدھ کو مال کمپلیکس جبکہ ہر جمعرات کو کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈ یم پر پیش کیا جاتا ہے،الحمراء لائیوکے شو میں نظامت کے فرائض نوین روما میں بخوبی احسن نبھائے۔الحمراء لائیو میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ نے خصوصی شرکت کی۔