صحت

ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کارڈیک مریضوں کے لئے 24 گھنٹے سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کا کارنامہ ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر

سیکرٹری صحت کی جانب سے نگران وزیر کو محکمہ صحت کے متعارف کردہ اصلاحات، ورٹیکل پروگرامز، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ اور ہسپتالوں کی ریویمپنگ پر بریفنگ دی گئی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ نگران وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا حلف اٹھانے کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا پہلا دورہ۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے نگران وزیر صحت کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔سیکرٹری صحت کی جانب سے نگران وزیر کو محکمہ صحت کے متعارف کردہ اصلاحات، ورٹیکل پروگرامز، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ اور ہسپتالوں کی ریویمپنگ پر بریفنگ دی گئی۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں کارڈیک مریضوں کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کا کارنامہ ہے۔انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ معیاری ادویات اور بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کی خریداری میں کرپشن سے پاک نظام کا اجراء ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔ اسی سلسلہ میں اگلی میٹنگ معیاری ادویات اور بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس کی خریداری پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایڈہاک بنیادوں پر ڈاکٹرز کی بھرتیوں کو شفاف بنانے کے لئے محکمہ صحت فول پروف نظام وضع کرے۔سنٹرل انڈیکشن پالیسی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے تعاون سے شفافیت لائی جائے گی۔نگران وزیر صحت کا کہنا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی سہولیات سے ایمبولینس پر کروڑوں کے اخراجات بچائے جاسکتے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہاؤس جاب کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں 17 جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 9 سپیشلٹیز کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ 28 ارب روپے لاگت سے محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔بریفنگ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، ایڈیشنل سیکرٹریز خضرافضال، صبا عادل، سجاد احمد، ڈاکٹر یونس اور ڈاکٹر قلندر خان سمیت ورٹیکل پروگرامز اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button