
سیف سٹی نے گم ہونے والی3 بچیوں کو والدین سے ملوا دیا
ایمرجنسی 15 (ون فائیو) پر10 سالہ میرب،4 حورین اور3 سالہ راعنہ کی گمشدگی کی کالز موصول ہوئیں سیف سٹی کیلاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے کالز کا موازنہ کرتے ہوئے بچیوں کو ورثا کے حوالے کردیا سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے، ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ سنٹر نے سیالکوٹ اور فیصل آباد سے گم ہونے والی 3 بچیوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ملت ٹاون اور سیالکوٹ سمبڑیال سے3 بچیاں گھر کا راستہ بھول گئی تھیں۔سیف سٹی ایمرجنسی 15 (ون فائیو) پر10 سالہ میرب،4 حورین اور3 سالہ راعنہ کی گمشدگی کی کالز موصول ہوئیں۔ورثا کی جانب سے بچیوں کی گمشدگی کی کالز 15 ایمرجنسی پر کی گئیں جبکہ دوسری جانب سمبڑیال سیالکوٹ اورملت ٹاون فیصل آباد سے بچیاں ملنے کی کالز بھی موصول ہوئیں۔سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے دنوں کالز کا موازنہ کیا۔سمبڑیال پولیس اورملت ٹاون پولیس نے تصدیق کے بعد بچیوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔ شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فورا 15 پر اطلاع دیں۔