اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

راجن پور میں عمرانی گینگ پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے کہ گورا عمرانی کے سر پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر ہے، اگر وہ پولیس کو گرفتاری دیتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی

راجن پور پاکستان(پیر مشتاق رضوی VOG جنوبی پنجاب):‌راجن پور میں عمرانی گینگ پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوگیا۔عمرانی گینگ کے سرغنہ نے پولیس کو ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے کی پیشکش کردی ہے۔گورا عمرانی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ساتھیوں سمیت قانون کے سامنے سرینڈر کرنا چاہتا ہوں، اپنے بچوں کے ہاتھ میں قلم دینا چاہتا ہوں۔
ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے کہ گورا عمرانی کے سر پر 15 لاکھ روپے انعام مقرر ہے، اگر وہ پولیس کو گرفتاری دیتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اب تک 25 ڈاکوؤں نے ازخود گرفتاری دی ہے۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ گورا عمرانی ڈاکو پولیس کو 31 مقدمات میں مطلوب ہے، گینگ میں شامل دو ڈاکو دو روز قبل گرفتاری دے چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button