مشرق وسطیٰ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں خصوصی ریلیف کی فراہمی اور نگرانی جاری

ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ماہ مبارک میں اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ رافعہ حیدر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں خصوصی ریلیف کی فراہمی کے لیے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اسسٹنٹ کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی چیکنگ کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2580 پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ 295 دوکانداروں کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 3 پوائنٹس کو سیل کردیا۔ ڈی سی لاہور نے بتایا ناجائز منافع خوری پر 103 افراد کیخلاف مقدمات درج کروا کے 74 کو گرفتار کروایا گیا۔ رافعہ حیدر نے مزید بتایا کہ رواں ماہ مجموعی طور پر 40 ہزار 742 مقامات کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 3782 کو جرمانے عائد کر کے 46 مقامات سیل کیے گئے اور 1457 افراد کیخلاف مقدمات درج کروا کے 1021 افراد گرفتار کروائے جا چکے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا پی سی ایم ذوالفقار احمد نے تحصیل سٹی لاہور میں سب سے زیادہ 79 مقامات کی چیکنگ کی علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی فیلڈ کارروائیوں کے دوران متعدد مقامات کی چیکنگ کی۔ رافعہ حیدر نے کہا ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ماہ مبارک میں اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا فیلڈ آپریشن میں روزانہ کی بنیاد پر افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاجر برادری ماہ مبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے۔ وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button