پاکستانتازہ ترین

حکومت کا رحمت للعالمین اتھارٹی کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ

حکومت نے رحمت للعالمین اتھارٹی کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے 10رکنی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد : حکومت نے رحمت للعالمین اتھارٹی کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے 10رکنی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے رحمت للعالمین اتھارٹی کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10رکنی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دے دیا۔
وزیراعظم نے 10 رکنی ایڈوائزری بورڈ کی منظوری دے دی ، ایڈوائزری بورڈ میں ڈاکٹرعطا الرحمان،حمزہ یوسف،سیدحسین نصر، ڈاکٹر محمد مغفوری،ڈاکٹرجوزف لمبرڈ،ڈاکٹرولیدالانصاری ، بیرسٹرندرت بی ماجد،ڈاکٹرانیس احمد،ڈاکٹرباسط کوشل،ڈاکٹر ساجد الرحمان کو شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی ﷺ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے بنیادی اغراض و مقاصد بیان کیے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد معاشرے سے اخلاقی برائیوں کاخاتمہ اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ان کا تدارک کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے بچوں،نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات کیلئے توجہ دیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu