
یومِ شہادت حضرت علیؓ پر لاہور پولیس کے 05ہزارسے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
حساس اداروں سمیت پولیس فورس کے سادہ کپڑوں میں جوان تعینات ہوں گے۔فزیکل بیرئیر سمیت الیکٹرانک بیئریئرزبھی نصب کئے جائیں گے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ جلوس کے روٹ پربلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہاہے کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پرفول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیاہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق لاہور پولیس کے 05ہزارسے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔10ایس پیز،23ایس ڈی پی اوز،81ایس ایچ اوز،252 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 149لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔ 05کلو میٹر روٹ میں آنے والی258گلیاں خار دار تاریں لگا کر مکمل طور پر بند ہونگی۔سیف سٹی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرآفس کے کنڑول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ شرکاء کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے جامعہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔حساس اداروں سمیت پولیس فورس کے سادہ کپڑوں میں جوان تعینات ہوں گے۔فزیکل بیرئیر سمیت الیکٹرانک بیئریئرزبھی نصب کئے جائیں گے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ جلوس کے روٹ پربلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔ شرکاء کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔یومِ علی ؓ کے پروگرامز کو محفوظ بنانے کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی جاری ہیں۔سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو افطاری پوائنٹس پر پہنچائی جائے گی۔مرکزی جلوس مبارک حویلی سے شروع ہوکرکربلا گامے شاہ اختتام پذیرہوگا۔