عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں، ڈاکٹر اسد ملہی
ی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے گداگروں، بھیس بدل بھیک مانگنے والوں اور جعلی معذوری کا روپ دھار کر ہمدردیاں سمیٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے گداگروں، بھیس بدل بھیک مانگنے والوں اور جعلی معذوری کا روپ دھار کر ہمدردیاں سمیٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں انہوں نے ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو بھی ہدایات جاری کیں وہ ایسے معاشرتی مسائل کا باعث بننے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن تیز کریں اور سگنلز پر بھکاریوں اور گدگروں کو فوری ہٹایا جائے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلہ میں مال روڈ کو گداگروں سے صاف کیا جارہا ہے، شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں، ڈاکٹر اسد ملہی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی محنت کی کمائی دھوکہ بازوں کیلئے نہیں، گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی رہتا ہے، ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ حوصلہ شکنی سے نہ صرف معاشرے میں بہتری بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی، غریب ہونا جرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا اخلاقاً جرم ہے جبکہ بھیس بدل کر بھیک مانگنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ عادی گداگر ہمدردی کےلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں، شہرہ گداگری جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کےلئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں.