مشرق وسطیٰ

سی ڈی اے لینڈ اور اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ میں ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفر کی کوششیں

شیخ عنصر عزیز نے لینڈ و اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹس کے تمام ملازمین کو یکمشت ٹرانسفر کرکے نئے اسٹاف کو لگایا تھا لیکن پراپرٹی مافیا اور افسران بالا نے نئے آنے والے ملازمین سے ایسے کام بھی کروائے جو کہ غیر قانونی تھے

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد لینڈ و اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹس میں بیٹھے ملازمین کو ٹرانسفر کرکے اپنے کام نکلوانے کی کوششیں تیز ہوگئیں ہیں، سال 2016 میں شیخ عنصر عزیز نے لینڈ و اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹس کے تمام ملازمین کو یکمشت ٹرانسفر کرکے نئے اسٹاف کو لگایا تھا لیکن پراپرٹی مافیا اور افسران بالا نے نئے آنے والے ملازمین سے ایسے کام بھی کروائے جو کہ غیر قانونی تھے جیسا کہ اگر کسی شخص نے ایک موضع سے پلاٹ لیا ہے تو پالیسی کے تحت دوسرے موضع سے وہ لینے کا مجاز نہیں یا پھر کسی نے کوئی لاٹ الاٹ کروائی ہے تو وہ کسی بھی موضع سے پلاٹ کا حقدار نہیں ایسی فائلز کو پرانا سٹاف پراسس کرنے سے انکاری تھا جس کی وجہ سے ڈیلر مافیا اور کرپٹ افسران نے چیئرمین کو غلط بریفنگ کرکے پرانا سٹاف ٹرانسفر کروا دیا اور اپنے غیر قانونی کام کروالئے۔ جعلی فائلوں اور جعلی دستخط والا کام بھی 2016 میں پرانا اسٹاف ٹرانسفر ٹرانسفر ہونے کے بعد شروع ہوا تھا جس کی انکوائریاں آج بھی سٹاف بگھت رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سے گزارش ہے کہ تمام اسٹاف کی ٹرانسفر کے بجائے اچھا اور مستند آفیسر لگایا جائے اور پبلک ڈیلنگ کے اوقات کی پابندی کروائی جائے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button