مشرق وسطیٰ

صوبہ بھر سے ترکیہ اورشام کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان جمع کرنے میں ادارہ مصروف عمل ہے، ائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کیلئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں 10کروڑ کے عطیات بھی جمع کروائے جا چکے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر سے ترکیہ اورشام کے زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان جمع کرنے میں ادارہ مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 20 کروڑ سے زائد کی رقم بذریعہ چیکس وصول کر چکا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کیلئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں 10کروڑ کے عطیات بھی جمع کروائے جا چکے ہیں اور پنجاب کے شہریوں کی جانب سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 160 ٹن وزنی امدادی سامان کولیکشن سنٹرز پر جمع کیا جا چکا ہے ، پہلی کھیپ میں سو ٹن وزن پر مشتمل امدادی سامان ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے این ڈی ایم کے حوالے کیا جا چکا ہے اور دیگر امدادی سامان کی پیکنگ کا عمل جاری ہے بہت جلد امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے روانہ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ترکیہ اور شام بجھوایا جانے والا امدادی سامان گیارہ مختلف اشیاء پر مشتمل ہے۔جس میں کھانے پینے کی اشیاء ، گرم لباس، کمبل اور فوڈ ہمپرز و دیگر سامان شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ترکیہ اور شام بجھوائے جانے والے امدادی سامان میں کھانے پینے والی اشیاء کی فوڈ اتھارٹی سے ٹیسٹنگ بھی کروائی جا رہی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد اور عطیات وصول کرنے کے لیے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز دفاتر میں کولیکشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں شہری عطیات اور امدادی سامان جمع کروا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ترکیہ اورشام کے زلزلہ زدگان کے لئے پورے پنجاب سے عطیات اکٹھے کر رہا ہے ، پنجاب حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button