اسلام آباد کی پولیس نے اہلکاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکموں کو بدنام کرنے کی ’منظم مہم‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹویٹ کیا کہ ہر عہدے کے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ اداروں کو بدنام کیا جا سکے۔ ’تمام خواتین قابل احترام ہیں لیکن کچھ کو اس مہم میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’تمام دفاتر، تھانہ جات اور حوالات میں کیمرے ٹھیک کریں۔‘