
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی مختار احمد کے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کیلئے بھجوا دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی مختار احمد کے بیٹے کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ آئی جی پنجاب نے لاہور کے کانسٹیبل آصف اور فیصل آباد کے کانسٹیبل انعام اللہ کی طبی اخراجات میں معاونت کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبل میمونہ ظہور کی اپیل پر آر پی او راولپنڈی کو ذاتی شنوائی کے بعد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی،کانسٹیبل سید محمد عبد العزیز مرحوم کے بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ضروری کاروائی کی ہدایت کی،ٹریفک وارڈن زاہد حسین کی درخواست پر ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جبکہ سینئر ٹریفک وارڈن شفقت حسین کی درخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزمان کے خلاف فوری ایکشن کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام سپروائزری افسران درخواستوں پر ضروری کاروائی کرکے رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔