مشرق وسطیٰ

تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں ہونگے، سی ٹی او لاہور

ہیلمٹ پر سختی پابندی کروانے پر ہیڈانجریز کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، کرپشن، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، مستنصر فیروز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ٹریفک افسران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس پی صدر آصف صدیق، ایس پی شہزاد خان، ڈی ایس پی نبیلہ رؤف، ڈی ایس پی نازیہ باقر، ڈی ایس پی لائسنسنگ کامل حیسن سمیت تمام ٹریفک سرکل افسران، سیکٹر انچارجز اور وارڈنز نے شرکت کی، اجلاس میں نے افسران کو واضح کیا ہے کہ تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں ہونگے، خوش اخلاقی سے پیش آنا، ہمارا اولین فریضہ ہے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کروانا حادثات کا سبب بنتا ہے، لاہور میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولرنس اپنائی جائے جبکہ ون وے، تجاوزات اور رانگ پارکنگ کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کی ون وے اور رانگ پارکنگ پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، سی ٹی او لاہور کی ڈویژنل افسران کو روٹیشن پالیسی یقینی بنانے کی ہدایت کی، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں، مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ، بہتری نظر آنی چاہیے، سیف سٹی کمیروں، مانیٹرنگ سیل کی مدد سے بھی وارڈنز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، ٹیم ورک سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا، حادثات کے سدباب اور منعظم ٹریفک کےلئے قوانین کی پاسداری کروائی جائے، سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ میم کامیاب بنانے پر وارڈنز کی کاوشوں کا سراہا،ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ پر سختی پابندی کروانے پر ہیڈانجریز کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، لین لائن، سٹاپ لائن کو بھی ہیلمٹ مہم کیطرح یقینی بنایا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن، مس کنڈکٹ اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ وارڈنز ایمانداری اور محنت سے کام جاری رکھیں،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button