مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

شائقین کرکٹ کے آئی جی پنجاب کو دیکھ کر پنجاب پولیس کے حق میں نعرے، شہریوں نے آئی جی پنجاب کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور پنجاب پولیس کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی ایس ایل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، شائقین کرکٹ نے آئی جی پنجاب کو دیکھ کر پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے ، شہریوں نے آئی جی پنجاب کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور پی ایس ایل 2024ء کے میچز کے پر امن انعقاد کے لئے پنجاب پولیس کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس قومی و بین الاقوامی سپورٹس سرگرمیوں کے محفوظ اور پرامن انعقاد کے لئے کوشاں ہے، پی ایس ایل 2024ء میں شامل کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کرکٹ کے لیے بھرپور سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے قذافی سٹیڈیم دورہ کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور دیگر سینئر پولیس افسران موجود تھے، سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی ، آئی جی پنجاب نے ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم کے انٹری گیٹس، پارکنگ ایریاز سمیت مختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی، آئی جی پنجاب نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار پنجاب میں پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم، روٹس کی بلند عمارتوں پر تعینات سنائپرز اطراف کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکار سٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کے ساتھ دوران چیکنگ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
پاکستان سپر لیگ 2024ء سیزن 09 کے دوسرے دن 02 میچ کھیلے گئے ، پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان ہوا جبکہ دوسرا میچ ملتان اسٹیڈیم میں ملتان سلطان اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور اور آر پی او ملتان نے سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے، پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لئے پولیس نے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن کے ساتھ انتظامات یقینی بنائے ہیں، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کرکٹ ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ، ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ ہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، شائقین کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس ہدایات پر عمل کریں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button