کاروبار

زونگ فورجی کے ساتھ ہماری شراکت داری دراصل ہمارے اس باہمی یقین کی بازگشت ہے کہ تعلیم کو حالات تک محدود نہیں ہونا چاہی، محبوب محمود

زونگ فور جی نے پہلے ہی گوادر، کراچی اور پیر چناسی جیسے مقامات پر جدید ترین ڈیجیٹل لیبز قائم کی ہیں اور اس طرح زونگ فورجی نے مختلف خطوں میں انمٹ نشانات چھوڑے ہیں

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈیجیٹل ایجوکیشن کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے زونگ فور جی نے پہلے ہی گوادر، کراچی اور پیر چناسی جیسے مقامات پر جدید ترین ڈیجیٹل لیبز قائم کی ہیں اور اس طرح زونگ فورجی نے مختلف خطوں میں انمٹ نشانات چھوڑے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان بیت المال کے تعاون سے قائم کی گئی زونگ فورجی کی ڈیجیٹل لیب نے طلباءکے پہلے بیچ کی گریجویشن مکمل کی ہے ۔
نالج پلیٹ فارم سے محبوب محمود نے اس تبدیلی کی کوشش کے پیچھے جذبہ کو بیان کرتے ہوے کہا کہ ،”زونگ فورجی کے ساتھ ہماری شراکت داری دراصل ہمارے اس باہمی یقین کی بازگشت ہے کہ تعلیم کو حالات تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہم سیکھنے میں ایک نیاماڈل اپنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم طلباءکو ان کے پس منظر سے قطع نظر ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔“
رواں سال2023ءکے دوسرے نصف میں عمل درآمد کے لیے طے شدہ، اس منفرد منصوبے کی باریک بینی سے نگرانی کی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہ اس سفر میں ہر قدم پر اس کے گہرے اثرات کو محسوس کیا جائے۔ نالج پلیٹ فارم کے ساتھ تعاون پاکستان کے سماجی اور اقتصادی منظر نامے میں مثبت تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے زونگ فورجی کے عزم کی عمدہ مثال ہے۔
وقت کے ساتھ ساتھ زونگ فورجی اور نالج پلیٹ فارم کی شراکت داری ڈیجیٹل ایجوکیشن کے ایک شاندار ماڈل کی راہ ہموار کرے گی جوتمام رکاوٹیں عبور کر کے ملک کے سب سے قیمتی وسائل یعنی نوجوانوں کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کرے گی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button