مشرق وسطیٰ

07 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلوں کے احکمات جاری

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے 07 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلوں کے احکمات جاری کر دئیے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے 07 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلوں کے احکمات جاری کر دئیے۔انسپکٹر عمران حیدر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ تعینات۔انسپکٹر محمد رضا کو انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ تعینات کر دیا جبکہانسپکٹر سلیم شوکت کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیصل ٹاؤن تعینات کر دیا۔اسی طرح سب انسپکٹر طاہر فاروق انچارج انویسٹی گیشن شالیمار تعینات۔سب انسپکٹر خادم حسین انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ تعینات اور سب انسپکٹر وقاص حسن کا بطور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن تبادلہ اور سب انسپکٹر عبدل انعام الحق کو انچارج انویسٹی گیشن نصیرآباد تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے تمام افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button