مشرق وسطیٰ

تھانوں کوعوامی خدمت کے مراکز بنایا جا رہا ہے۔سربراہ لاہور پولیس

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی تمام تھانوں کو جلد سے جلد اپ گریڈ کرنے کی ہدایت، زیر ِتکمیل تھانوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پولیس سٹیشنز کی تعمیر ومرمت اوراپ گریڈیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن پروگرام پر پیش رفت اور سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس سٹیشنزمیں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال، کیومیٹک مشینوں کی تنصیب اور سول ورک سمیت تھانوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام کی رفتار پر بریفنگ بھی دی گئی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے لاہور کے تمام تھانوں کو جلد سے جلد اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر پولیس سٹیشن میں مینٹیننس کیلئے کئیر ٹیکر مختص کیاجائے۔ سی سی پی او نے کہا کہ تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ پولیس سٹیشنز میں سائلین کو سہولیات کی فراہمی اولین مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی تھانوں کوبین الاقوامی معیار کے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس سٹیشن میں تبدیل کرکے عوامی خدمت کے مراکز بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ا سٹیشنز میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو ضروری خدمات برق رفتار ی سے مہیا کی جا رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر،ایس ایس پی(آپریشنز)سیدعلی ٍ رضااور ڈویژنل ایس پیز(آپریشنز)نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button