مشرق وسطیٰ

مردم شماری کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جائے، چیف سیکرٹری کا حکم

افسران، ملازمین فرائض محنت سے سرانجام دیں، بہترین نتائج کیلئے ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے، اجلاس سے خطاب پہلی دفعہ خود شماری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،20فروری سے 3مارچ تک آن لائن پورٹل پر خاندان کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔ بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو مردم شماری کیلئے مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایت آج یہاں صوبائی رابطہ کمیٹی برائے ڈیجیٹل مردم شماری کے سول سیکرٹریٹ میں  منعقد اجلاس کے دوران جاری کی۔ اجلاس میں اعلیٰ سول و پولیس حکام اور ادارہ شماریات کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے، افسران اور ملازمین فرائض محنت سے سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ بہترین نتائج کیلئے مردم شماری کے طریقہ کار بارے ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے۔
پروونشل سینس کمشنر علی بہادر قاضی نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ مردم شماری میں سب کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے پہلی دفعہ خود شماری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور20فروری سے 3مارچ تک آن لائن پورٹل پر خاندان کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پنجاب کو مجموعی طور پر 167سینسس ڈسٹرکٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے،46873فیلڈ سٹاف، 6250سپروائزر مردم شماری میں خدمات سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا اور ادارہ شماریات نے مردم شماری میں استعمال ہونے والے ٹیبلٹس مہیا کر دیئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button