مشرق وسطیٰ

نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور صادق علی ڈوگر

ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت اہم اجلاس اجلاس میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کے حوالہ سے اہم فیصلے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنز لاہور صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت منشیات کے تدارک کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایس پی سول لائنز، ایس پی اقبال ٹاؤن سمیت متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران شہر بھر میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کافیصلہ کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نشے کیلئے استعمال ہونے والے پبلک مقامات کی نشاندہی کر کے متاثرہ علاقوں میں منشیات فروش اور نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے متعلقہ تھانوں کو اضافی فورس بھی مہیا کی جائیگی۔شہر لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی معاونت حاصل کی جائے۔اجلاس میں منشیات سے متاثرہ افراد کو نارمل زندگی میں لانے کیلئے28 دن تک آئسولیٹڈکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے تحت کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے منشیات کے عادی افراد کو ہسپتالوں فاؤنٹین ہاؤسزودیگر فلاحی سنٹرز میں منتقل کیا جائیگا۔
صادق علی ڈوگر نے پولیس افسران کو ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ نشے کے عادی ایسے افراد کو علاج معالجہ کیلئے مجسٹریٹ کے حکم سے مینٹل ہیلتھ سنٹرز داخل کروایا جائیگا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات کے سدباب کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے والے ایس ایچ اوزانعام کے حق دار ہونگے گے۔صادق علی ڈوگر نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے تادیبی کارروائی کیلئے تیار رہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button