
آل پاکستان تاجر کنونشن راجن پور کا انقعاد خوش آئند ہے , مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
تاجر کنونشن کے ارگنائزر عبدالرشید ساجد ضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران اور انکی ٹیم نے ملک بھر کے تاجروں کی شرکت کیلئے اپنی مکمل تیاری کرلی ہے , سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار
کوئٹہ پاکستان(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و بلوچستان کے سیکرٹری جنرل سید عبدالقیوم آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار ,سنئیر نائب صدر سید عبدالباری غرشین , نائب صدر زین العابدین پانیزئی , ایکزیکٹیو کمیٹی ممبر کاشف حیدری, باران کلیوال ,ملک خان ولی ناصر, عبدالوہاب خلجی, موسی جان خلجی, سید ثناء اغا, اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں ال پاکستان تاجر کنونشن کا انقعاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راجن پور تاجر کنونشن ملک بھر کی تاجروں کیلئے اتحاد اتفاق اور یکجہتی کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے اس تاریخی تاجر کنونشن میں ملک کے چاروں صوبوں بشمول ازاد کشمیر کے نمائندے شریک ہونگے اس شاندار تاریخی تاجر کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے میزبان ارگنائزر مرکزی تنظیم تاجران کے سنئیر نائب و راجن پور کے صدر عبدالرشید ساجد اور انکی ٹیم نےمکمل تیاری کے ساتھ مصروف ہے اور ملک بھر کے تاجروں سے رابطے کررہے ہیں تاجر کنونشن کے ارگنائزر عبدالرشید ساجد نے فون پر مرکزی تنظیم تاجران کے سیکرٹری جنرل سید عبدالقیوم.اغا, اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار کو تاجر کنونشن کی مکمل تیاری اغراض و مقاصد, ملک بھر کی تاجروں کی استقبال اور تیاریوں کے حوا لے سے اگاہ کیا اور تاجر کنونشن راجن پور جنوبی پنجاپ میں بلوچستان کی وفد کو دعوت بھی دی جو بلوچستان کے تاجروں نے قبول کرلیا اور پروگرام کے ارگنائزر عبدالرشید ساجد اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہااور کہا کہ ال پاکستان تاجر کنونشن منقعد کرانا معممولی بات نہیں ہے اور کنونشن کی کامیابی کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی , ال پاکستان تاجر کنونشن میں فخر تاجر فخر پاکستان محمد کاشف چوھدری , سیکرٹری جنرل ,سید قیوم اغا ,چئرمین خواجہ سلیمان صدیقی, سرپرست اعلی جواجہ شاہد رزاق سکا, شرافت علی مبارک , شیخ حبیب , ترجمان ضیاء احمد راجہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار سمیت ملک بھر سے مرکزی صوبائی عہددار شریک ہونگے , تاجر کنونشن میں تاجروں کو درپیش مسائل, ملک میں جاری بد ترین معشیت , بجلی , گیس بلوں پر زائد ٹکیسیز کے علاوہ صنعتی فکٹریوں کی بندش , حکومت کی تاجر دشمن پالیسیاں اور دیگر اہم ایشوز پر بات ہوگی اور تاجر اپنے لائندہ کی لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے .