
” میرا پیارا ایپ” کے ثمرات آنا شروع، 80 سالہ ماں کو بچوں سے ملوا دیا،
80 سالہ اماں گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران گم ہوگئیں تھیں، اہل خانہ کا آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر،
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب پولیس کی” میرا پیارا ایپ” نے گمشدہ بچوں اور افراد کو اپنے پیاروں سے ملانے کا آغاز کر دیا۔۔۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر کیپٹن (ریٹائرڈ) مستنصر فیروز نے گمشدہ بچوں اور بزرگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے 10 رضاکار ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔انچارج ایجوکیشن یونٹ اور ان کی ٹیم نے 80 سالہ نذیرہ بی بی نامی خاتون کے گھر والوں کو تلاش کیا جو دو ہفتے قبل اپنے رشتہ داروں کی شادی کی تقریب کے دوران گوجرانوالہ میں گم ہو گئی تھی۔ وہ بلقیس ایدھی ھوم کے گرین ٹاؤن میں تھیں اور ٹھیک سے نام و پتا بتانے سے قاصر تھی۔ یادداشت کی کمی کا مسئلہ تھا۔ اس کے پتے کے بارے میں سراغ لگانے کے لیے اس کا بار بار انٹرویو کیا گیا۔ اسے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے شناخت کرنے کے لیے نادرا ہیڈ کوارٹر جوہر ٹاؤن بھی منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے انکشاف کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا تعلق گاؤں” ٹھری سانسی”، ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔ اس کے اہل خانہ کو بلایا گیا اور نذیرہ بی بی کو اس کی بیٹی روبینہ کے حوالے کر دیا گیا ھے۔ ان کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو معاشرے کے لیے ان کی خدمات پر سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔