
ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی راجن پور میں موٹر سائیکل چھین کر دو افراد نے مالک اور پولیس اہلکار کو فائر کر کے شدید زخمی کر دیا
شہری ہسپتال منتقل شہریوں میں خوف و ہراس ماڈل تھانہ سٹی راجن پور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
جنوبی پنجاب پاکستان ( پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب):راجن پور/ ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ماڈل تھانہ سٹی کی حدود درہ مچھی والا مین صدر بازار سے ڈاکو اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر دو افراد موٹر سائیکل مالک اور پولیس اہلکار کو فائر کر کے شدید زخمی کر دیا ڈاکو اسلحہ لہراتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے شہریوں کے درمیان بھرے مجمع سے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب زخمی پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل مالک شہری ہسپتال منتقل شہریوں میں خوف و ہراس ماڈل تھانہ سٹی راجن پور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 8 بجے پولیس کانسٹیبل ارسلان شاہ جیل کا ملازم تھا اور دہی بھلے کھانے کے لیے درا مچھی پر موجود تھا مسلح ڈکیت ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے جس پر دکان میں دہی بھلے کھاتے ہوئے پولیس اہلکار نے شور سنتے ہی جیسے ہی باہر نکلا تو ملزمان نے فوری طور پر خوف کے مارے پولیس اہلکار پر فائر کھول دیے ارسلان شاہ کانسٹیبل کو سینے میں گولیاں لگنے سے حالت انتہائی تشویشناک ہے ملزمان شہری سے نیو 125 ہنڈا موٹر سائیکل چھینتے فرار ہو گئے گزشتہ روز عاقل پور روڈ چوھدری اسلم پمپ کے سامنے سے بھی 125 ہونڈا موٹر سائیکل ملزمان چھین کر لے گئے تھے اور شہری پر فائر کھول دیے تھے خوش قسمتی سے شہری ملزمان کی گولی سے بچ گیا اور ملزمان شہری سے موٹر سائیکل 125 ہونڈا گزشتہ روز سیم اسی وقت چھین کر لے گئے تھے. شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتیں پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے اور شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے شہر ی عدم تحفظ کا شکار ہیں .