(سید عاطف ندیم-پاکستان): پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ بنوں چھاؤنی پر دہشت گردانہ حملے میں شریک سبھی سولہ تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے بنوں چھاؤںی ميں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو ناکام بنا دیا گیا ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں پانچ جوان اور تیرہ معصوم شہری مارے گئے اور بتیس زخمی ہوئے۔ رپورٹوں کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو افطار کے بعد تکفیری دہشت گردوں نے بارود سے بھری ایک گاڑی بنوں فوجی چھاؤنی سے ٹکرا دی تھی ۔ دھماکے سے قریب کی ایک مسجد اور لوگوں کو گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
حکومت کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،بلال اظہر کیانی
51 منٹس ago
پنجاب کی تعلیمی اصلاحات: لندن ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب پویلین عالمی تعلیمی راہنمائوں کی توجہ و دلچسپی کا مرکزبن گیا
1 گھنٹہ ago
بھی چیک کریں
Close
