اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی محتسب کے قیام کے 41 اکتا لیس سال مکمل ہو گئے،آج اکتا لیسو اں یو م تا سیس منا یا جا رہا ہے

41سال کے اس سفر کے دوران وفاقی محتسب کا ادارہ21 لا کھ سے زائد شکا یات کاا زالہ کر چکا ہے۔ سال 2023 ء میں وفاقی محتسب نے ایک لا کھ 93 ہزار28 شکایات کے فیصلے کئے۔

اسلام آ باد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی) وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے 41 سال آج 24 جنو ری 2024ء کو مکمل ہو گئے ہیں۔ اکتا لیس سال قبل 1983ء کو اسی روز جب وفاقی محتسب کا قیام عمل میں آ یا تب سب سے پہلے اسلا م آباد میں اس کا صدر دفتر قا ئم کیا گیا تھا بعد ازاں چا روں صوبائی دارالحکو متوں میں بھی اس کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے جب کہ آج وفاقی محتسب کے ملک بھر میں 22 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کام کر رہے ہیں۔41سال کے اس سفر کے دوران وفاقی محتسب کا ادارہ21 لا کھ سے زائد شکا یات کاا زالہ کر چکا ہے۔ سال 2023 ء میں وفاقی محتسب نے ایک لا کھ 93 ہزار28 شکایات کے فیصلے کئے۔آج وفاقی محتسب کے تمام علا قا ئی دفا تر میں ادارے کے قیام کے 41 سال مکمل ہونے پر سادہ مگر پروقار تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس مو قع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال شکا یات میں مسلسل اضا فے سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے پر عوام النا س کے اعتماد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے بنیادی مقا صد، بد انتظا می کے خا تمے، گڈ گو رننس کے قیام، قا نون کی حکمرا نی اور انسا نی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جا ری رکھیں گے۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
وفاقی محتسب کے دفتر کے قیام کے سلسلے میں 24 جنو ری کی تا ریخ کو ایک خصو صی اہمیت حا صل ہے کیو نکہ 41 سال قبل 1983ء کو اسی روز وفاقی محتسب کے ادارے کا قیام عمل میں آ یا تھا۔ اللہ کے خصو صی فضل اور مہر با نی سے اس ادارے نے اس عرصہ کے دوران لا کھوں پاکستانیوں با لخصو ص معا شرے کے پسما ندہ طبقے کو مفت اور فو ری انصاف فرا ہم کیا۔ چا ر عشرے قبل اس ادارے نے اسلام آباد میں صدر دفتر اور چا روں صوبائی دارالحکومتوں میں اپنے علا قا ئی دفا تر قا ئم کر کے جس سفر کا آ غا ز کیا تھا آج اپنی کا رکر دگی کے با عث سر کا ری محکموں کی بد انتظا می روکنے کا اہم ادارہ بن چکا ہے اور اس کے علا قا ئی دفا تر ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلے ہو ئے ہیں۔ سرکا ری اداروں کی بد انتظا می، نا اہلی اور غفلت کے خلاف ہما رے دفا تر میں شکایات کی مسلسل بڑ ھتی ہو ئی تعداد اس ادارے پر عوام النا س کے اعتماد کا مظہر ہے۔ عوام النا س کی فلاح و بہبود اور انہیں ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کر نے کے لئے ہمیں اپنی بہتر ین صلا حیتیں مز ید برو ئے کار لا نے کی ضرورت ہے۔ سال رواں کے دوران میں ہما ری کو شش ہو گی کہ ادارے تک عوام النا س کی رسا ئی آسان بنا ئی جا ئے۔ اس کے دائر کار میں مز ید اضافہ کیا جائے چنانچہ اس مقصد کے لئے ہمیں مز ید علا قا ئی دفاتر کھولنے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں کھلی کچہر یوں کے انعقاد اورسرکاری دفا تر کے دوروں میں بھی اضا فہ کر نا ہو گا نیز ادارے کے با رے میں عوام النا س میں آگاہی کے لئے الیکٹرا نک اور پرنٹ میڈ یا کے ساتھ رابطہ کے علا وہ آ گا ہی لیکچرز کا بھی اہتمام کرنا ہو گا۔ آئیے! آج کے دن ہم اس عہد کا اعا دہ کر یں کہ ہم محتسب کے بنیا دی تصور، اچھی حکو مت کے قیام، قانون کی حکمرا نی اور بنیا دی انسا نی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنی اجتماعی کوششوں کو برو ئے کا ر لا تے ہو ئے صدا رتی حکم کے تحت قائم ہونے والے وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے مقا صد کو حا صل کر نے میں کامیاب ٹھہر یں گے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button