
ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 13پلاٹوں کا شاندار نیلام عام،مختلف سکیموں میں واقع کمرشل اور رہائشی پلاٹس 10کروڑ38 لاکھ 17ہزار828 روپے میں نیلام کر دیئے گئے
نیلام عام کا انعقاد ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر، نیو گارڈن ٹاﺅن میں ہوا۔نیلام عام میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایل ڈی اے کے سینئر افسران اور شہریوں کی موجودگی میں نیلامی کا عمل اوپن بولی کے تحت شفاف انداز میں مکمل ہوا
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی سکیموںسبزہ زار،جوبلی ٹاﺅن ،تاج پورہ اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں واقع13 پلاٹس نیلام کر دیے گئے۔ نیلام عام میں 6کمرشل اور7رہائشی پلاٹ نیلام کیے گئے۔ نیلام عام کا انعقاد ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر، نیو گارڈن ٹاﺅن میں ہوا۔نیلام عام میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایل ڈی اے کے سینئر افسران اور شہریوں کی موجودگی میں نیلامی کا عمل اوپن بولی کے تحت شفاف انداز میں مکمل ہوا۔ یہ پلاٹ مجموعی طور پر10کروڑ38لاکھ 17ہزار828روپے میں نیلام کیے گئے ، ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔
پلاٹ نمبر369/7بلاک ایم سبزہ زار(کمرشل)55لاکھ68ہزار700 روپے اورپلاٹ نمبر151 بی، بلاک این سبزہ زار(کمرشل)ایک کروڑ35لاکھ 7ہزار895 روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر170بی بلاک اے تاج پورہ(کمرشل)18لاکھ45ہزار333 روپے اورپلاٹ نمبر550اے (کارنر)بلاک ڈی تاج پورہ(کمرشل)81لاکھ29ہزارایک سو روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر550بی بلاک ڈی تاج پورہ (کمرشل)68لاکھ20ہزار800 روپے اورپلاٹ نمبر1639(کارنر)بلاک سی ایل ڈی اے ایونیو ون(کمرشل)ایک کروڑ16لاکھ 15ہزار400روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر546بلاک سی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی )55لاکھ99ہزار 800روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر655بلاک سی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)60لاکھ 20ہزار روپے اورپلاٹ نمبر281بلاک ڈی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)ایک کروڑ10لاکھ19ہزار900 روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر374بلاک ڈی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)99لاکھ36ہزار روپے اورپلاٹ نمبر435بلاک ڈی جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)ایک کروڑ6لاکھ56ہزار روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر112بلاک ایف جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)80لاکھ50ہزار روپے اورپلاٹ نمبر529بلاک ایف جوبلی ٹاﺅن(رہائشی)81لاکھ 98ہزار 900روپے میں نیلام کیا گیا۔نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاو¿سنگ)، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈکوارٹرز‘ڈائریکٹرز ہاﺅسنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی،نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں اور نیلامی میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔