اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کو دل کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد کے لئے خود ہسپتال پہنچ گئے

ننھی عنایہ کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا۔ محمد نواز شریف نے ذاتی خرچ پر علاج کرایا عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف نے خود جاکر عیادت کی ''اپ کیسی ہوں، ٹھیک ہو نہ اب ماشاء اللہ۔''۔ نواز شریف کی ننھی عنایہ سے گفتگو ،شکریہ ادا کرتے ہوئے والدہ کی آواز بھرا گئی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے۔کمسن عنا یہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا،والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔قائد محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پر علاج کرایا۔عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کی اطاعت ملنےکے بعد نواز شریف خود ہسپتال پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ نواز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”اپ کیسی ہوں، ٹھیک ہو نہ اب ماشاء اللہ۔”۔خوشی سے عنایہ نے والدہ کی آواز بھرآ گئی انہوں نے کہا کہ” عنایہ دیکھو…… ببر شیر آپ سے ملنے آیا”۔قائد محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر اظہار شفقت کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button