مشرق وسطیٰ

سال2023ء کے دوران ایک لا کھ 93 ہزار28 شکا یات کے فیصلے کئے گئے۔وفاقی محتسب

عوام الناس کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فراہم کر نے کے لئے ہما رے افسران دور دراز علاقوں میں خود جا تے ہیں۔ اعجاز احمد قر یشی

اسلام آ باد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے سال 2023ء کے دوران ایک لا کھ 93 ہزار 28 شکا یات کے فیصلے کئے جو گزشتہ سال سے 22 فیصد زیا دہ ہیں جب کہ اس سال ایک لا کھ 94 ہزار 99 شکا یات موصول ہو ئیں۔85.4 فیصد فیصلوں پر عملد رآمد بھی ہوگیا ہے۔ ہم نے اپنے فیصلوں پر 100فیصد عملد رآمد کا تہیہ کر رکھا ہے۔سال کے دوران ہما رے انسو سٹی گیشن افسران نے ملک کے دور دراز علا قوں میں خود جا کر 3149 شکا یات کے فیصلے کئے جس سے شکا یت کنند گان کو سفر کی صعو بت بھی نہیں اٹھا نا پڑ ی اور انہیں گھر کی دہلیز پر انصاف مل گیا۔ عنقر یب ملک کے دور دراز علاقوں میں مز ید علا قا ئی دفا تر کھولنے کا ارادہ ہے۔ یہ با تیں وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے گزشتہ روز اخبار نو یسوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ادارے کے انو سٹی گیشن افسران اور وفاقی سر کا ری اداروں کے سربراہان کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو کم سے کم وقت میں یقینی بنا نے کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئیں، فیصلوں پر عملد رآ مد میں تاخیر برداشت نہیں کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ گیا رہ ستمبر کو ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن) اے او اے(کی جنر ل اسمبلی کے اجلا س میں پا کستان کے وفاقی محتسب کو 04 سال کے لئے متفقہ طور پر اے او اے کا صدر منتخب کیا گیا جو پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ غر یبوں کی عدا لت ہے جس کا مقصد نا دار اور پسما ندہ طبقے کی داد رسی کر نا ہے، سرکا ری افسران کو غر یب لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے اپنی تمام ترکوششیں بر وئے کار لا نا چا ہئیں۔ وفاقی محتسب نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ اضا فی بجٹ اور مز ید عملہ طلب کئے بغیر ہمارے افسران کی انتھک محنت نیز کھلی کچہریوں اور تنا زعات کے غیر رسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث عا م لوگوں کے مسائل حل کر نے میں بہت بہتر ی آ ئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہما رے ہاں ہر سال شکا یات میں اضا فہ ہو رہا ہے، سال2022 ء کے دوران ایک لا کھ 64 ہزار 174
شکا یات موصول ہو ئیں جو2023ء میں بڑھ کر ایک لا کھ94 ہزار99 ہو گئیں، جو وفاقی محتسب پر عوام النا س کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس میں آگا ہی پیدا کر نے میں میڈ یا کا اہم کردار ہے۔ وفاقی محتسب نے بیرون ملک پا کستا نیوں، پنشنروں، قیدیوں بالخصوص قید ی خواتین اور بچوں کی سہو لیا ت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی میڈ یا کو آگا ہ کیا۔ انہوں نے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں تعاون کر یں تاکہ پاکستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیا دہ آ گا ہی ہو اور وہ اس ادارہ کے ذریعے فو ری اور مفت ریلیف حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں شکایات کو ثا لثی اور مصالحتی انداز میں نمٹانے کا پروگرامInformal Resolution of Disputes(IRD)اپر یل 2022 ء میں کچھ دفا تر میں شر وع کیا گیا جو بہت کا میاب رہا ہے، اس سے غریب لوگوں کے بہت سے مسا ئل حل ہوئے۔ اب یہ سہو لت وفاقی محتسب کے تمام علاقا ئی دفا تر میں مہیا کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک3141 کیس حل کئے جاچکے ہیں جب کہ575 کیسوں پر کارروا ئی جا ری ہے۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ پا کستان کے بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں وفاقی محتسب کے 18 علاقائی دفا تر اور 04 شکا یات مر کز کام کر رہے ہیں جب کہ عوام النا س کو ان کے گھر کے قریب انصاف فرا ہم کر نے کے لئے پسما ندہ علاقوں میں مزید دفا تر قا ئم کئے جا ئیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button