مشرق وسطیٰ

ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے ایس پی فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین، سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ملزمان کو گرفتار کیا

یس ایس پی سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ڈی ایس پی محمد علی بٹ کی سربراہی میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کا معمہ حل کر کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ایس ایس پی سی آئی اے لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو قتل کے محرکات سے آگاہ کیا۔ایس ایس پی سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ڈی ایس پی محمد علی بٹ کی سربراہی میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کا معمہ حل کر کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔لیاقت علی ملک نے میڈیا نمائندوں کو مزید بتایا کہ سابقہ پولیس آفیسر کے قتل میں ان کے مرحوم بھائی کی بیوی حرا بی بی عرف ثنا ملوث نکلی۔بیوہ بھابھی نے اپنے سکیورٹی گارڈ عارف آفریدی کو اپنے سابق جیٹھ فرحت عباس کے قتل کا ٹارگٹ دیا تھا۔ایس ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا مقتول نے بیوہ بھابھی کو ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھنے سے منع کیا تھا۔جس پر بیوہ بھابھی نے ساری پلاننگ کی تھی۔شوٹر دو ہفتے سے مقتول کے گھر کے قریب واقع ہوٹل میں رہائش پذیر تھا اور ملزم نے قتل کرنے سے قبل راستے میں اپنا حلیہ تبدیل کیا،اور قتل کے بعد دوبارہ پھر حلیہ تبدیل کیا اور موٹر سائیکل بھی راستے میں چھوڑ دی تاکہ پکڑا نا جا سکے۔ایس ایس پی سی آئی اے لیاقت علی ملک نے مزید بتایا کہ قتل کے پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے،جلد تمام حقائق سے پردہ اٹھائیں گے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button