مشرق وسطیٰ

پندرہ سالہ مارخور چلتے چلتے شاہ میران گاؤں پہنچ گیا

مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ چترال کا کشمیر مارخور دنیا بھر میں مشہور ہے

چترال پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔ چترال کا کشمیر مارخور دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کی شکار کیلئے ہر سال بین الاقوامی سطح پر بولی لگتی ہے پچھلی بار ایک مارخور کی شکار کیلئے ہنٹنگ ٹرافی کا پرمٹ ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر کے عوض جاری کیا گیا۔ گزشتہ روز چترال گول نیشنل پارک سے خوراک کی تلاش میں ایک پندرہ سالہ مارخور چلتے چلتے شاہ میران گاؤں پہنچ گیا جسے گاؤں کے لوگوں نے پکڑ کر محکمہ جنگلی حیات کے حوالہ کیا اور اسے دوبارہ چترال گول نیشنل پارک میں چھوڑا گیا .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button