پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف ایک بار پھر جذبات میں غلطی سے ‘مسٹیک’ کرگئے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور محاورہ بولتے ہوئے زبان پھسل گئی اور کہا سرسوں پرہتھیلی نہیں جم سکتا۔

لندن : سابق وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر جذبات میں غلطی کرگئے اور غلط محاورہ بولتے ہوئے کہا سرسوں پرہتھیلی نہیں جم سکتا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور محاورہ بولتے ہوئے زبان پھسل گئی اور کہا سرسوں پرہتھیلی نہیں جم سکتا۔
شہباز شریف نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چھےماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنےکا بیان جذبات میں دیا تھا، نواز شریف نے کبھی قوم سے غلط بیانی کی نہ جھوٹے وعدے کیے، قوم سے کہا اگر موقع ملا تو وہ پانچ سال میں لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے۔
میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف کےطلب کرنےپرلندن آیاتھا، چند دنوں میں پاکستان واپس چلاجاؤں گا۔
سابق وزیراعظم نے مزید بتایا کہ نواز شریف 21اکتوبرکوپاکستان پہنچیں گےجہاں فقیدالمثال استقبال ہوگا، نوازشریف پاکستان پہنچنےکےبعدمینارپاکستان پرجلسےسےخطاب کریں گے اور مینارپاکستان جلسےمیں آئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھرلوالیکشن ہوئےاورنواز شریف کامینڈیٹ چھین لیاگیا، نوازشریف کواقتدارسےمحروم نہیں عوام کوترقی سےمحروم کردیاگیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button