انٹرٹینمینٹ

نوجوان ستارے الحمراء لائیو کے اسٹیج کی زنیت بن گئے۔

سربراہ الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ نئے گلوکاروں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا الحمراء کی میراث ہے،الحمراء لاہور کے دل میں فن اور فنکار کو فروغ دے رہا ہے

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ہفتہ میں تین دنوں میں پیش کیا جانے والا الحمراء لائیو شو پوری آب وتاب سے جاری ہے۔نوجوان ستارے الحمراء لائیو کے اسٹیج کی زنیت بن گئے۔فنکاروں زوہیب، شاہد علی، استاد سلیم خان ودیگر کی پرفارمنس سے دیکھنے والے مسحور ہوئے۔ سربراہ الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ نئے گلوکاروں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا الحمراء کی میراث ہے،الحمراء لاہور کے دل میں فن اور فنکار کو فروغ دے رہا ہے،ٹیلنٹ ہنٹ کے شو کا سفر بہت دلچسپ ہے، ابھرتے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے، الحمراء لائیو گلوکاروں کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم ہے۔کوئی بھی نوجوان الحمراء لائیو کا حصہ بن سکتا ہے، الحمراء لائیو ہفتہ میں تین دن پیش ہوتا ہے۔الحمراء لائیو میں سارنگی، فلیوٹ، طبلہ، ستار و دیگر آلات پر پرفارم کیا گیا۔اس شو میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و طلبہ و طالبات کی خصوصی کاوش شامل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button