
پاکستان پنجاب : ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا بڑا اقدام ،خواتین کی طرف سے ہراسگی کی شکایات پرفوری ںوٹس، متعلقہ SHOs کو شکایات سننے اور بعد تصدیق فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا
اسی طرح لین دین و فراڈ کی شکایات پرایس ایچ اوز نشترکالونی،کاہنہ،ہربنس پور ہ اور ایس ایچ اوگلشن راوی کو دستاویزاتی ثبوت پر قانونی کارروائی کا حکم دیا
(سید عاطف ندیم پاکستان): ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے خواتین کی طرف سے ہراسگی کی شکایات پر ایس ایچ اوز کاہنہ،اقبال ٹاؤن،سبزہ زاراورایس ایچ اومانگا منڈی کو انکوائریاں مارک کرتے ہوئے خاتون افسر کی موجوگی میں شکایات سننے اور بعد تصدیق فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق دفتر ڈی آئی جی آپریشنز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں مردوخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فیصل کامران نے متعلقہ افسران سے شکایت بارے بذریعہ ویڈیو لنک موقع پر ہی جواب طلبی کی۔ انہوں نے لین دین، فراڈ، جھگڑوں سمیت عوامی مسائل پر میرٹ پر کارروائی کے لئے احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے جھوٹی درخواستوں اور فراڈ کی شکایات پر ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری مارک کی۔ اسی طرح لین دین و فراڈ کی شکایات پرایس ایچ اوز نشترکالونی،کاہنہ،ہربنس پور ہ اور ایس ایچ اوگلشن راوی کو دستاویزاتی ثبوت پر قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں،ایس جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔مقدمات کا تاخیر سے یا غلط اندراج کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔



