
ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ٹیپا ہیڈکوارٹر کا دورہ،ٹیپا کی ورکنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے ایکشن پلان طلب کر لیا
ٹیپا اپنے انفورسمنٹ ونگ کو فعال کرے، ورکنگ فیلڈ میں نظر آنی چاہیے، پارکنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ٹیپا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ٹیپا کے تمام ونگز کی ورکنگ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہر میں 539 مقامات پر پاتھ ہولز کی فلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے ٹیپا کی ورکنگ میں مزید بہتری لانے کے لیے ایکشن پلان طلب کر لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ٹیپا اپنے انفورسمنٹ ونگ کو فعال کرے، ورکنگ فیلڈ میں نظر آنی چاہیے۔ شہر کی شاہراہوں پر نصب غیر قانونی بورڈز ہٹائے جائیں، صرف منظور شدہ بورڈز لگانے کی اجازت دی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹیپا پارکنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔ منظور شدہ نقشوں کے مطابق پارکنگ کی جگہ یقینی بنائی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پارکنگ کی جگہ سے تجاوزات ہٹائی جائیں۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹس اور وارننگ دیں، عملدرآمد نہ کرنے پر ایکشن لیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجینئر ٹیپا کو آئندہ کا لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر یوٹرنز کا سروے کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ٹیپا ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہر کے اہم پوائنٹس پر ٹریفک روانی بہتر بنائے۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر، انجینئر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔