
پی ایس ایل کے پر امن انعقاد کے لئے لاہور پولیس کےسکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل ہیں، سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوران 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔پی ایس ایل سکیورٹی پر 11ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 443 اپر سب آرڈینیٹس، 162 لیڈی پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کی 43، ڈولفن سکواڈ کی 107 اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 58 ٹیموں پر مشتمل 198 اہلکاروں کا دستہ کھلاڑیوں کو قیام گاہ سے سٹیڈیم روانگی اور واپسی پر سکیورٹی فراہم کرے گا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ میلہ کا آغاز صوبائی دارلحکومت میں آج (ہفتہ) لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہونے جا رہا ہے۔پی ایس ایل کے پر امن انعقاد کے لئے لاہور پولیس کےسکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل ہیں۔سربراہ لاہور پولیس نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز،شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کا عزم دھرایا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایٹ کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی اور ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوران 08 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی و ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔پی ایس ایل سکیورٹی پر 11ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 443 اپر سب آرڈینیٹس، 162 لیڈی پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کی 43، ڈولفن سکواڈ کی 107 اور پولیس ریسپانس یونٹ کی 58 ٹیموں پر مشتمل 198 اہلکاروں کا دستہ کھلاڑیوں کو قیام گاہ سے سٹیڈیم روانگی اور واپسی پر سکیورٹی فراہم کرے گا۔لاہور پولیس کے افسران پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول روم سے کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور سٹیڈیم کے اطراف کی تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گے۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ لاہور پولیس پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرتی آئی ہے۔سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ٹیموں کی قیام گاہ، روٹس، سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں کی قیام گاہ، روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔میچز کے دوران ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اورپولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹیموں کے روٹ پر آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ٹریفک سے متعلقہ مسائل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پی ایس ایل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیزن ایٹ2023 کے فائنل سمیت 09 میچز 26 فروری سے 19 مارچ تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔