
ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ فورکا مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات /کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن ، متعدد املاک مسمار۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا گرینڈ آپریشن، تیز ب مارکیٹ میںکروڑوں روپے مالیت کی 23دکانیں واگزار سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور ( )کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میںغیرقانونی تعمیرات /کمرشلائز یشن اور قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کی ۔ ایل ڈ ی اے ٹیموں نے دو موریہ پل تیزاب مارکیٹ میںکروڑوں روپے مالیت کی ایل ڈی اے کی ملکیتی 23 دکانیں واگزار کروا لیں۔ان دکانوں پر عرصہ دراز سے غیر قانونی قبضہ تھا۔کروڑوں روپے مالیت کی دکانوں سے قبضہ واگزار کروا کر ایل ڈی اے نے دکانیں اپنی تحویل میں لے لیں۔دریں اثناءٹاﺅن پلانگ فور کے عملے نے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی /کمرشل املاک کو مسمار کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران سنی پارک میں واقع غیر قانونی کمرشل پلازہ جزوی طور پر مسمار کر دیا۔ پلاٹ نمبر 323اقبال ایونیو سے متصل غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو مسمار کر دیا۔جعفر ٹاون میں غیر قانونی کمرشل ہال مسمار کر دیا ۔بی بلاک ،آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں غیر قانونی دکانیں مسمار کی گئیں۔ رائیونڈ روڈ پرایل ڈی اے ایونیو ون چوک کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔اس کے علاوہ عبدالستار ایدھی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات/ کمرشل تعمیرات کوبھی مسمار کر دیا۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال کی نگرانی میں ڈائر یکٹر ہاﺅسنگ ٹو وسیم ظفر اور ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ فور علی نصرت نے کیا۔آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، ہیوی مشینری اور ایل ڈی اے انفورسمنٹ عملے نے حصہ لیا۔ٹریفک پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کا عملہ بھی موقع پرموجود تھا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے.