پاکستانتازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور

عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت دیگر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جناح ہاؤس مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت دیگر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جناح ہاؤس مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا جس کے مطابق صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، فیصل اختر، قاسم، علی حسن اور حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے تمام ملزمان کی 1، 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
دو ہفتے قبل کیس میں مرکزی مقدمے میں پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے فیصلہ میں لکھا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق میڈیکل گراؤنڈ پر روبینہ جمیل کی ضمانت منظور کی جاتی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمہ خالی ہاتھ تھی صرف سیاسی نعرہ بازی کر رہی تھی۔
ملزمہ روبینہ جمیل کی 1 لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود روبینہ جمیل کی رہائی ممکن نہیں ہوئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button