
صوبائی دارالحکومت لاہور میں فلڈ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو صوبے میں لائیو سٹاک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، ابراہیم مرادن
کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قصور میں 4 ہزار 10 کلو ونڈے کے تھیلے جبکہ جھنگ میں 2 ہزار تھیلے پہنچا دئیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ راوی، ستلج اور چناب کے احاطہ میں موجود 8 اضلاع میں 76 سیلابی کیمپوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیرلائیوسٹاک ابراہیم مرادنے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مْلکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اس حوالے سے لائیو سٹاک کے تحفظ کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صوبے میں بڑے اور چھوٹے جانوروں کی ویکسینیشن شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں فلڈ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو صوبے میں لائیو سٹاک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔ نگران صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ سیلاب کے حوالے سے کسی قِسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع وار منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قصور میں 4 ہزار 10 کلو ونڈے کے تھیلے جبکہ جھنگ میں 2 ہزار تھیلے پہنچا دئیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ راوی، ستلج اور چناب کے احاطہ میں موجود 8 اضلاع میں 76 سیلابی کیمپوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے تین افسران پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کیلئے سیلابی صورتحال میں آگاہی کیلئے الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پر معلومات کی باقاعدہ ترسیل جا ری ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک کا فیلڈ سٹاف برساتی موسم کے دوران مکمل طور پر متحرک ہے۔